محکمہ فنانس پنجاب کا جوڈیشری ملازمین کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے سے انکار

محکمہ فنانس پنجاب کا جوڈیشری ملازمین کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے سے انکار

لاہور(نامہ نگار)محکمہ فنانس پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ سمیت جوڈیشل اداروں سے منسلک گریڈ ایک سے 16تک کے افسروں کو ایم اے کی بنیاد پر 2ایڈوانس انکریمنٹ دینے سے انکار کر دیا، مراسلے کے مطابق صرف ایل ایل بی تعلیمی قابلیت کے حامل افسروں کو دو ایڈوانس انکریمنٹ دیئے جائیں گے۔پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر کی جانب سے اے جی آفس کے اکاؤنٹس آفیسر پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ، سول عدالتوں، سولسٹر ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے گریڈ ایک سے 16تک کے عدالتی افسروں کو صرف ایل ایل بی کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر 2000ء سے دو ایڈوانس انکریمنٹ دیئے جائیں گے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایم اے اور ایم ایس سی کی تعلیمی قابلیت کے حامل عدالتی افسروں کو ڈبل ایڈوانس انکریمنٹ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ایم اے تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر دو ایڈوانس انکریمنٹ 2001ء سے روکے جا چکے ہیں، مراسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایل ایل بی کی بنیاد پر دو ایڈوانس انکریمنٹ ہائیکورٹ کے گریڈ ایک سے 16تک کے افسروں کو دیا جائے جبکہ سول عدالتوں، سولسٹر ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے گریڈ 16تک کے افسروں کو بھی ڈبل ایڈوانس انکریمنٹ دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر