سنگین وارداتوں میں ملوث 209گینگز کے 547ملزمان کو گرفتار کیا گیا

سنگین وارداتوں میں ملوث 209گینگز کے 547ملزمان کو گرفتار کیا گیا

لاہور(کرا ئم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہاہے کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی واضح ہدایات کی روشنی میں نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں کے دوران شہر میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی ،ہاؤس رابری،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 209گینگز کے 547ملزمان کو گرفتار کیااور1949مقدمات ٹریس کئے جبکہ ملزمان سے 22کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیا ۔اس کے علاوہ 73مقدمات قتل چالان کئے گئے۔ ڈکیتی معہ قتل 2مقدمات ،اغواء 2 مقدمات، ڈکیتی 180مقدمات،نقب زنی 400 مقدمات، مقدمات وہیکلز چوری چالان602،مجرمان اشتہاری 2043 گرفتار کئے گئے جن میں سے474 سنگین مقدمات کے مجرمان اشتہاری تھے اور عدالتی مفرور 1221 گرفتار کئے گئے اور کل مقدمات 13302 چالان کئے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن ونگ کی تمام ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں دن رات سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی نہ صرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ انویسٹی گیشن انچارجوں کو شہر میں سرگرم ڈکیت اور چور گروہوں خاص طور پر کار اور موٹرسائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے سپیشل ڈائریکشنز دی گئی ہیں جبکہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو شہرسے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بازیابی کیلئے سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جس کے بعد اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شب وروز مصروف عمل ہیں۔

مزید : علاقائی