پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے3روزہ تربیتی کورس مکمل کرنے والے 109 سینئرسول ججوں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے3روزہ تربیتی کورس مکمل کرنے والے 109 سینئرسول ججوں کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے3روزہ تربیتی کورس مکمل کرنیوالے109سینئرسول ججوں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب ہوئی جس میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز، سیشن جج لاہورعابدعزیز قریشی ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد اکمل خان ، سیشن جج قصورسید مظفرعلی شاہ ،سیشن جج جزیلہ اسلم ، ڈائریکٹراکیڈمی چودھری محمدسلیم،ا یڈیشنل ڈائریکٹررانا عارف علی سمیت سمیت دیگرجوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں سینئر سول جج ایڈمن لاہورثاقب اقبال قمر اورسینئر سول جج کازکورٹ لاہور حسنین عباس کاظمی، سینئر سول جج جوڈیشل لاہورمظہر علی رامیشامل تھے،سینئرسول جج ایڈمن جھنگ وقارمنصور،سینئرسول جج خوشاب مبین راجہ ،سینئر سول جج ڈی جی خان محمدعمران شیخ ،سینئرسول جج جوڈیشل فیصل آبادمحمدفرحان نبی،سینئر سول جج عثمان علی اعوان ،سینئر سول جج گارڈین فیصل آباد ثاقب فاروق ،۔سینئر سول جج ایڈمن چنیوٹ واجد وقار،سینئر سول جج ایڈمن ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد اسلم اور سینئر سول جج جوڈیشل ٹوبہ ٹیک سنگھ احسن محمود ،سینئر سول جج جوڈیشل جھنگ شاہد محمود ،سینئر سول جج گارڈین جھنگ قمر عباس ،سینئر سول جج جوڈیشل چنیوٹ مدثرحسین، سینئرسول جج گارڈین ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد حسین،سینئر سول جج گارڈین چنیوٹ محمد علی قذافی ، سینئر سول جج گارڈین لاہورہیشم بن ساجد اورسینئرسول جج گارڈین لودھراں منصب علی جوئیہ شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر