لاہور پولیس بھی سفارش کلچر سے تنگ ،تقررو تبادلوں کے لئے نئی پالیسی مرتب

لاہور پولیس بھی سفارش کلچر سے تنگ ،تقررو تبادلوں کے لئے نئی پالیسی مرتب

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لاہور پولیس بھی سفارش کلچر سے تنگ آگئی۔ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک کے تقرروتبادلوں کے لئے نئی پالیسی مرتب کر لی گئی، 120 اہلکاروں اور افسران کا ان کی خواہش کے مطابق تبادلہ کر دیا گیا۔پو لیس حکام کا کہنا تھا کہ افسران کے دفاتر میں ایسے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا تھا جو اہلکاروں کی تقرروتبادلے کے حوالے سے سفارش لے کر آتے تھے اور اسی کلچر کے خاتمے کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت اہلکاروں کا ان کی خواہش کے مطابق تبادلہ یا تقرری کی جا رہی ہے اور اس کے لیے اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ خود پیش ہو کر درخواست دیں اور انکی خواہش کے مطابق انکا تبادلہ کر دیا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اسی پالیسی کے تحت 120 اہلکاروں اور افسران کا تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔

مزید : علاقائی