ڈولفن فورس کی بروقت کارروائی موبائل چور گرفتار کرلیا

ڈولفن فورس کی بروقت کارروائی موبائل چور گرفتار کرلیا

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈولفن فورس نے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل چور کو گرفتار کرلیا اور اسے شفیق آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز ڈولفن فورس کے اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اس دوران موبائل چور نوجوان بلال کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم بلال ایک موبائل شاپ سے موبائل چوری کرکے فرار ہورہا تھا جس کو تعاقب کرکے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی