بوٹوں کی فراہمی میں تاخیر ،پولیس ملازمین کی شکایت پر پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ

بوٹوں کی فراہمی میں تاخیر ،پولیس ملازمین کی شکایت پر پرائیویٹ کمپنی کو ...

لاہور (شعیب بھٹی ) لاہور پو لیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے بوٹ تاخیر سے ملنے کی شکایات موصول ہو نے پرشوز کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں کوٹھیکہ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرکی آؤٹ لیٹ پرمخصوص قیمت پر جوتے حاصل کئے جاسکیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق ہرسال پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے شوز تاخیر سے ملنے کی شکایات موصول ہوتی تھیں۔شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیاجائے گا جس کیلئے باٹا،سروس اور فٹ لب نے کوالیفائی کرلیاہے جس کا ٹینڈر جلد کرایاجائے گا۔کمپنی کو کم ریٹ اور اچھی کوالٹی فراہم کرنے پر ٹھیکہ دیاجائے گا۔پولیس افسران اور اہلکار مخصوص قیمت پر شوز خرید سکیں گے۔دوسری جا نب پولیس افسران کے ٹی شرٹ پہن کرفیلڈمیں جانے کے معاملے پرمتعلقہ حکام کا کہناتھاکہ اس حوالے سے میٹنگزجاری ہیں۔کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل کوموسم گرما میں ٹی شرٹ پہن کرفیلڈمیں جانے کی اجازت ہوگی جن پربیجزاوران کی پٹیاں آویزاں ہوگی۔

مزید : علاقائی