پنجاب اور سندھ کے متعدد مقامات پر بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب اور سندھ کے متعدد مقامات پر بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور، اسلام آباد/ملتان/نوشہروفیروز(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں تیز بارش کے بعد 65 فیڈر ٹرپ کر گئے، تیز آندھی کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، مرید کے، صادق آباد، دریا خان، قائد آباد اور اندرون سندھ خیرپور، نوشہرو فیروز، کنڈیارو میں بھی بارش ہوئی۔اسلام آ باد، راولپنڈی، فیصل آباد اور سندھ کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملتان میں گرد آلود ہواؤں کا راج رہا۔ دن بھر غضب کی گرمی کے بعد رات کو موسم نے انگڑائی لے لی۔ اسلام آباد میں گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور تیز ہوا کے ساتھ برس پڑیں۔ موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہر اقتدار میں نظارے بھی نکھر گئے۔ راولپنڈی میں موسم بدلا تو مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔ فیصل آباد میں بھی تیز آندھی کے بعد متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ تیز ہوا کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی۔ جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، مرید کے، صادق آباد، دریا خان، قائد آباد اور اندرون سندھ خیرپور، نوشہرو فیروز، کنڈیارو میں بھی بارش ہوئی۔موسم کی خبر دینے والوں نے اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، کوئٹہ، ڑوب، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، پشاور اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر