ماڈل ٹاؤن کچہری کے نئے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کا اچانک دورہ

ماڈل ٹاؤن کچہری کے نئے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کا اچانک دورہ

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے نئے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نے کچہری کا اچانک دورہ کیا ،فاضل جج نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ، بخشی خانہ اور مال خانہ کا جائزہ بھی لیا۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبدالمھیمن اور جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ کیا۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیا، انہوں نے بخشی خانے کے دورے کے دوران حراستی ملزموں کو درپیش مشکلات فوری حل کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

، سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے ریکارڈ روم اور مال خانہ کے دورے کے دوران انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی