وزیراعظم آج چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، میگا پراجیکٹس اور کروڑوں کے فنڈز کا اعلان ہوگا

وزیراعظم آج چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، میگا پراجیکٹس اور کروڑوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال،چیچہ وطنی( بیورورپورٹ،نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف آج سہ پہر تین بجے رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے اور چیچہ وطنی کی عوام کیلئے میگا پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو سوئی گیس اورکروڑوں روپے کے فنڈز دینے کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی رائے علی نوازسٹیڈیم چیچہ وطنی آمد کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔جلسہ عام کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمد عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر1137پولیس افسران و ملازمان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جس میں2ایس پیز،7ڈی ایس پیز، 34انسپکٹرز، 69سب انسپکٹرز،111اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 726ہیڈ کنسٹیبلان وکنسٹیبلان اور44لیڈی کنسٹیبلان، 15ایلیٹ کی ٹیمیں، 24سنائپر اور 75 ٹریفک سٹاف شامل ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکے۔مزید انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے بارہ میں مکمل طور پر بریف کردیا گیا ۔ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ چیچہ وطنی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری محمد طفیل، چوہدری منیر ازہر،چوہدری محمد ارشد جٹ، چوہدری محمد حنیف جٹ اور چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال ، وائس چیئرمین رانا سجاد احمد خاں،مسلم لیگ ن کے عہدیداران رانا باسط ریاض،حاجی محمد ایوب ،سلیم اظہر گھک،شیخ فہیم احمد خاں،تحصیل صدر چوہدری امجد ظفر، سٹی صدر شیخ اورنگزیب ٹیپو، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالنعیم جٹ، مہر قمر سلطان کاٹھیہ سمیت دیگر کارکنان اور میاں نواز شریف کے متوالے ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -