ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی علاقے سے اسلحہ ڈپو کی فوری طور پر منتقلی ممکن نہیں: وزارت دفاع

ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی علاقے سے اسلحہ ڈپو کی فوری طور پر منتقلی ممکن نہیں: ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزارت دفاع نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے رہائشی علاقے سے اسلحہ ڈپو کی فوری طور پر منتقلی ممکن نہیں ، ڈپو کی منتقلی میں 5سال لگ سکتے ہیں۔ جسٹس عبادالرحمن لودھی نے زبیدہ یعقوب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیا کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رہائشی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسلحہ ڈپو نہیں بنائے جا سکتے، اسلحہ ڈپو کی وجہ سے اس علاقے میں حکومت نے تعمیرات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے اسلحہ ڈپو کو دوسرے خالی علاقے میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی نوٹسز کے باوجود سیکرٹری دفاع عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری دفاع امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے تاہم جوائنٹ سیکرٹری دفاع محمد یونس عدالت میں موجود ہیں، جوائنٹ سیکرٹری دفاع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹھوکر نیاز بیگ سے اسلحہ ڈپو کی فوری منتقلی ممکن نہیں، ڈپو کی منتقلی کے لئے 5سال لگ سکتے ہیں، عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری دفاع کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 24مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر