ڈکیتی میں ملوث ملزم وارث علی 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈکیتی میں ملوث ملزم وارث علی 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی میں ملوث ملزم وارث علی کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبروتھانہ باغبانپورہ پولیس نے ملزم وارث علی کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں،پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ،اس سے 4موبائلز بھی برآمدکئے جا چکے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔

مزید : علاقائی