مصری شاہ، دو ملزمان سے چرس برآمد
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے دو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدیق مسیح اور سراج مسیح کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی چرس اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔