کوئی بھی دوا کمپنی کی وارنٹی کے بگیر مارکیٹ میں فروخت نہ کی جائے ،چیئر مین ڈرک کورٹ کا غکم

کوئی بھی دوا کمپنی کی وارنٹی کے بگیر مارکیٹ میں فروخت نہ کی جائے ،چیئر مین ...

لاہور(نامہ نگار) چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے مارکیٹ میں کوئی بھی دوا کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہ کرنے کا حکم جاری کردیا، ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے گا،اس ضمن میں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اوروفاقی سیکرٹری ہیلتھ کوعدالتی فیصلے بھجواتے ہوئے فوری عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔مارکیٹ میں کوئی بھی دوائی کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہیں کی جائے گی۔چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اور وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو حکمنامے کی نقل مراسلے کے ساتھ بھجواتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میڈیکل سٹور یا ہول سیل ڈیلر ادویات فروخت کرے اس پر کمپنی کے مجاز نمائندے یا ان کے ڈسٹری بیوٹر کے دستخط ہونالازمی ہوں گے ، ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور کے مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے،اگر کوئی ہول سیل ڈیلر یا میڈیکل سٹور کا مالک ادویات کے بل پر اپنی وارنٹی لکھ کر دے تو وہ غیرقانونی ہو گی۔

مزید : علاقائی