جوئے اور جعلی چیک کے مقدمے میں 10ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
لاہور (نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جوئے اور جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث 10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جوئے اور جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث 10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 7جون تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ پولیس نے ملزمان زبیر، محمد احسان، اسلم،رفاقت علی، محمد اکبر، عثمان، افضل، شہزاد، ہوسف اور ساجد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
،ملزمان ضمانت کروانے کے بعد روپوش ہیں،ملزمان جوئے اور جعلی چیک کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔