میاں بیوی کوغیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ کا حکم

میاں بیوی کوغیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے میاں بیوی کوغیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او جوہرٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کی عدالت میں قصور کے رہائشی محمد یوسف نے اپنے وکیل کی وساطت سے ایس ایچ او جوہرٹاؤن مقصود گجر کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی۔اس نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ لاہور آیا جہاں اس نے ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیا، ایس ایچ او جوہرٹاؤن نے ہوٹل پراچانک چھاپہ مارا اور میاں بیوں کو حراست میں لے لیا،اس نے دونوں کو تھانے لا کر محبوس کرلیا۔شہری نے الزام عائد کیاکہ انہیں 10ہزار روپے رشوت دینے پر رہائی دی گئی،عدالت سے استدعاکی گئی کہ ایس ایچ او جوہرٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعدایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -