زرعی ترقیاتی بنک کے نادہندہ شہری کی 144کنال جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا

زرعی ترقیاتی بنک کے نادہندہ شہری کی 144کنال جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے زرعی ترقیاتی بنک کے نادہندہ شہری کی 144کنال جائیداد نیلامی کا حکم دیتے ہوئے بنک ڈیفالٹر کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 5جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

جج خواجہ حسن ولی نے زرعی ترقیاتی بنک کو درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بینک ڈیفالٹر محمد اسلم نے 144کنال جائیداد رہن رکھوا کر بنک سے قرض حاصل کرنے کے بعد طے شدشرائط کے مطابق بنک کی رقم ادا نہیں کی جس پر انہیں نادہندہ قرار دیا گیا ۔

مزید : علاقائی