عمران نے سیلاب زدگان کی رقم دھرنوں پر لگائی، تحریک انصاف چوروں کا ٹولہ ہے: مسلم لیگ(ن)

عمران نے سیلاب زدگان کی رقم دھرنوں پر لگائی، تحریک انصاف چوروں کا ٹولہ ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پہلے صرف عمران خان چور تھے آج پتہ چلا گیا پی ٹی آئی چوروں کاٹولہ ہے ،کپتان کے دائیں بائیں بڑے چور کھڑے ہوتے ہیں،تحریک انصاف نے آج باہر سے ہزاروں ڈالر لینے کا اعتراف کرلیا ہے اور عمران خان نے سیلاب زدگان کے نام پر رقم اکٹھی کرکے پارٹی کے جلسوں و دھرن وں پر لگائی، عمران خان نے نوازشریف کے سکول کے دور کی رسیدیں بھی مانگی تھیں اور خود اپنا چار سالوں کا حساب نہیں دے پا رہے، چیئر مین پی ٹی آئی کے پاس بنی گالہ کا نقشہ ہے نہ کوئی ان کے پاس منی ٹریل ہے، وہ اپنے کھودے گئے گڑھے میں خود گر رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ہم تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی چار برسوں کا حساب کیوں نہیں دے گی ، تحریک انصاف نے آج باہر سے ہزاروں ڈالر لینے کا اعتراف کرلیا ہے اور عمران خان نے سیلاب زدگان کے نام پر رقم اکٹھی کرکے پارٹی کے جلسوں و دھرن وں پرلگائی ، عمران خان سازشی ایجنڈے کے تحت انتشار پھیلا رہے ہیں انہوں نے جو گڑھا کھودا تھا اب وہ خود اس میں گر نے کے لئے تیار ہوجائیں ، ہم عدالت میں وہ باتیں لے کر آئے ہیں جس کا عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے انشاء اللہ تحریک انصاف پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگ جائے گی ۔ عمران خان نے نوازشریف کے سکول کے دور کی رسیدیں بھی مانگ لی ہیں مگر اپنا چار سالوں کا حساب نہیں دے پا رہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس نہ تو بنی گالہ کا نقشہ ہے اور نہ ہی کوئی ان کے پاس منی ٹریل ہے۔آخر میں طلال چوہدری نے عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اپنی تو ایسے ویسے کٹ ہی جائے گی ، آپ کا کیا ہوگا جناب عالیٰ‘‘؟۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما و وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے دوسروں کے لئے جوگڑھا کھوا خود اب اس میں گریں گے ، وزیراعظم نوازشریف نے تین نسلوں کا حساب اور جواب دیا مگر عمران خان چار سال کا حساب دینے کے لئے ادھر ادھر کی چھوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب اونٹ پہاڑ کے نیچے آگیاہے‘‘ اور آپ کا حساب تو ابھی شروع ہوا ہے، عمران خان اپنی پوری نسل تو کیا ایک ٹرانزیکشن کا بھی حساب بھی نہیں دے سکتے۔اس موقع پر مائز حمید نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے جو اندرون و بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کیے تھے ان پیسوں کا دھرنوں اور جلسوں میں استعمال کیا گیا اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کیلئے اس پیسہ کا استعمال کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب حساب کتاب دینا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -