پرائس کنٹرول ایکٹ اور ون ویلنگ کے مقدمے میں 4ملزمان پر جرمانہ عائد

پرائس کنٹرول ایکٹ اور ون ویلنگ کے مقدمے میں 4ملزمان پر جرمانہ عائد

لاہور (نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ اور ون ویلنگ کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے روبرو اچھرہ اور نواب ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان علی ذوالفقار اور محمد ریاض نے اپنی دوکان پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی تھیں،ملزمان سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے، جبکہ ملزمان خرم شہزاد اور مجیب علی نے مین روڈ پر ون ویلنگ کی تھی،ملزمان کو وارڈن کی جانب سے وارنگ بھی دی گئی تھی، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

،عدالت نے دلائل سننے اور ملزمان کے اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : علاقائی