کلبھوشن کو قومی سلامتی کے خلاف جرائم پر سزا سنائی گئی، بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: خواجہ آصف

کلبھوشن کو قومی سلامتی کے خلاف جرائم پر سزا سنائی گئی، بھارت دہشت گردوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کی عالمی عدالت انصاف سے خط و کتابت کو دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا اور وضاحت کی کہ کلبھوشن کو وہ سزا سنائی گئی جو نیشنل سیکیورٹی کیخلاف جرائم پر سنائی جاتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن یادیو کا پکڑا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی (را) پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جس کی اسے مناسب سزا سنائی گئی لیکن اب اس کے باوجود بھارت کا اس معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -