کشمیر پر چینی موقف تبدیل نہیں ہوا، بھارت سی پیک پر مبالغہ آرائی سے باز رہے، خدشات بے بنیاد ہیں: چین

کشمیر پر چینی موقف تبدیل نہیں ہوا، بھارت سی پیک پر مبالغہ آرائی سے باز رہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے این این) چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خوش اسلوبی سے جاری، بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے، خدشات بے بنیاد ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ اب جا مع عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ،پاکستان میں توانائی کے سترہ میں سے گیارہ منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے،چین امن اورترقی کا وکیل ہے ، خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ ہے ،امید دونوں ملک اسے حل کر لیں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں سی پیک سے متعلق بھارت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب یہ جامع عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ پاکستان میں توانائی کے سترہ میں سے گیارہ منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی قلت پرقابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ چین کی جانب سے اقتصادی راہداری لائحہ عمل کے فروغ سے مسئلہ کشمیر پر اس کاموقف تبدیل نہیں ہوا۔گینگ شوانگ نے کہاکہ چین سمجھتا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی حل طلب مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین کو امید ہے کہ دونوں ملک مشاورت اور بات چیت سے مسئلہ کشمیر مناسب انداز میں حل کرلیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سی پیک پر بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے ۔ اس منصوبے کی بدولت ہی ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلئے چین مسلسل کام کر رہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہبھارت کے چین کی فوجی ترقی بارے بھی خدشات بے بنیاد ہیں۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -