ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں ،قومی سلامتی کا معاملہ تھا قوم جاننا چاہتی ہے کیا طے ہوا:عمران خان

ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں ،قومی سلامتی کا معاملہ تھا قوم جاننا چاہتی ہے ...

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں، قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ڈان لیکس کا معاملہ حل ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اب یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا معاملہ طے ہوا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ وہ الیکشن اس وجہ سے ہاریں کیونکہ ای میلز میں قومی سلامتی کا مسئلہ تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس طرح ڈان لیکس طے ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔عمران خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے لانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول