فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

راولپنڈی(آن لائن)فوجی عدالتوں سے سزاء یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 4دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، مساجد پرخود کش دھماکوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل،مواصلاتی انفر ا ا سٹر کچر پر حملے میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردی اور د یگر سنگین جرائم میں ملوث 4 مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی جنہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پا نیوالے دہشت گردوں قیصر خان، محمد عمر ، قاری محمد زبیر ، عزیز خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ان چاروں دہشتگر د و ں نے ٹرائل کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔قیصر خان اور محمد عمر سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ قاری زبیر اور عزیز خان مساجد پر خود کش دھماکوں سمیت مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچانے اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول