چکن گونیا کا مرض تھرپاربھی پہنچ گیا، 35 افراد متاثر

چکن گونیا کا مرض تھرپاربھی پہنچ گیا، 35 افراد متاثر

تھرپارکر(خصوصی نامہ نگار)چکن گونیا کا مرض مٹھی میں بھی پہنچ گیا۔گاؤں بھیماسر میں بیماری سے متاثرہ 35افراد چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد محمد اخلاق کے حکم پر ڈی ایچ او تھرپارکر شفیق رحمن میمن کی نگرانی میں ڈاکٹر زکی ٹیموں گاؤں پہنچ کر مریضوں کا معائنہ کیا ۔ڈاکٹرزکے مطابق بیمارافراد میں بچے،بوڑھے اور خواتین شامل ہیں جو بستر تک محدود ہو چکے ہیں ۔ ان افراد میں چکن گونیا کا اثر نظر آ رہا تھا ۔دس مریضوں خون کے سیمپل لے لیے ہیں جنہیں اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گاٹیسٹ رزلٹ آنے بیماری کی تصدیق ہو گی۔ان مریضوں نے بتایا کہ ان کو بہت تیز بخار کے ساتھ سرگھٹنوں اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے اور چلنے پھرنے سے معذور ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول