بلاول بھٹو کا ساجد جوکھیو کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا ساجد جوکھیو کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ساجد جوکھیو کی ہمشیرہ کا منگل کو انتقال ہو گیا تھا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول