صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کو عہدے سے فارغ کردیا

صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کو عہدے سے فارغ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔ وائٹ ہاؤس کے تر جما ن شان اسپائیسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کو مے کو انکے عہدے سے ہٹادیا ہے۔جیمز کومے کے نام خط میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا وہ ایف بی آئی کو موثر طور پر چلانے کے اہل نہیں اور نئی ا نتظامیہ اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ایف بی آئی کا ڈائریکٹر ایسے شخص کو ہونا چاہئے جو محکمہ انصاف کے اصول و ضوابط پر عملدرآمد کرے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر جلد نامزد کردیا جائے گا۔جیمز کومے نے ہیلری کلنٹن کی ای میلز انکی معاون ہما عا بدین کی جانب سے مس ہینڈل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایف بی آئی نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کوخط لکھ کر واضح کیا تھا کہ کومے کا دعویٰ غلط ہے ۔