سخا کوت میں گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیکلاف عوام مشتعل ،مکمل شٹر ڈاؤن اور ہڑتال

سخا کوت میں گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیکلاف عوام مشتعل ،مکمل شٹر ڈاؤن اور ہڑتال

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) تنگ آمد بجنگ آمد، سوئی گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحصیل بھر کے عوام پر مشتمل بھرپور احتجاج اور مکمل شٹر ڈاؤن کیلئے رابطے شروع کر دئیے گئے۔ محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر و وولٹیج کاخاتمہ کرے، مردان سے درگئی تک گھریلو سوئی گیس پائپ لائین سے فوری طور پر کمرشل کنکشن ختم کئے جائیں یا 10انچ کا بڑا پائیپ بچھایاجائے۔ بصورت دیگر رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے پہلے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو13گاؤں کے لوگوں پر مشتمل احتجاج سڑکوں پر ہونگی۔ان خیالات کااظہار اصلاحی گرینڈ جرگہ تحصیل درگئی کے مشران حاجی اکرم خان،جنرل سیکرٹری مکرم خان صباء،چیئرمین غنی الرحمان،انجینئر گل فرازخان،حاجی نسیم گل خان،محب اللہ خان،ویلج کونسل خرکی ناظم مکرم شاہ،کونسلر نوشیرخان،کونسلر شوکت زمان ، حاجی محمد حسن ماما اور رحیم انور خان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بار بارمحکمہ واپڈا اور محکمہ سوئی گیس کے آفسران سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل اور مشکلات سے انہیں آگاہ کئے لیکن وہ ٹھس سے مس نہیں ہوئے ۔ سوئی گیس کی پائیپ 4انچ ہے جو نہ گھریلو صارفین کیلئے کافی ہے اور نہ ہی کمرشل صارفین کیلئے۔ ساتھ ہی گھریلو صارفین کیلئے بچھائی جانے والی پائپ سے 80کے قریب سی این جی کنکشن دے کر گھریلو صارفین کو بل جمع کرانے کے باجود لکڑیاں جلانے پر مجبور کردئیے ہیں۔فوری طور پر محکمہ سوئی گیس درگئی گھریلو صارفین کیلئے الگ10انچ کا بڑا پائپ بچھا ئے۔محکمہ واپڈا غیر قانونی ، غیر اعلانیہ اور آڈوں کے ذریعے بجلی بندش سے بازآئے، جو کام ادھورا ہے اسے جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائے ، مزید پرمٹوں سے گریزکیاجائے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ہم نے تحصیل بھر کے سماجی، عوامی، سیاسی حلقوں اور علاقہ عمائدین سے بھرپور احتجاج کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم پاکستان، مشیر وزیراعظم انجینئر امیرمقام خان،وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف، عابد شیرعلی،وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس، جی ایم سوئی گیس، چیف ایگزیکٹیو پیسکو پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام سے سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر و وولٹیج کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر تحصیل درگئی کے مشران پر مشتمل اصلاحی گرینڈ جرگہ تحصیل بھر کے گاؤں خرکی، درگئی، دوبندئی، ورتیر، سورنہ، وزیر�آباد، مہردی، ہریانکوٹ، گڑھی عثمانی خیل، پھاٹک، معیار، قدم خیلہ اور دیگر دیہاتوں کے عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں کے آفسران بالا پر عائد ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول