آئی بی پی عوامی مفاد کا اقدام ہے ،ہر صورت میں کامیاب بنایا جائیگا:شہرام تراکئی

آئی بی پی عوامی مفاد کا اقدام ہے ،ہر صورت میں کامیاب بنایا جائیگا:شہرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی کی زیر صدارت صوبے کے تمام خود مختار تدریسی ہسپتالوں کا ایک اجلاس بدھ کے روز ہیلتھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہو جس میں ان تدریسی ہسپتالوں میں ادارہ جاتی نجی پریکٹس Institution based private) practice)سے متعلق مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ان تدریسی ہسپتالوں میں ادارہ جاتی نجی پریکٹس کرنے والے سینئر ڈاکٹروں کو خصوصی الاؤنس دینے کی تجویز پر بھی تفصیلی غور و خوض کے بعد ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز اور سفارشات محکمہ صحت کو ارسال کریں اور محکمہ ان تجاویز کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اگلا قدم اٹھائے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت کے علاوہ تمام تدریسی ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنر کے سربراہان ، میڈیکل ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ملازمین کی تنخوہوں ، الاؤنس اور دیگر مراعات کے بارے میںیکساں پالیسی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس سلسلے میںآپس میں مربوط کوارڈینشن قائم کریں۔ اُنہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سے وقت کی پابندی کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بناے کیلئے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔ اور ہسپتالوں کی تزین و آرائش کے فراہم کردہ فنڈز کے بروقت اور بہتر استعمال کو یقینی بنائیں۔شہرام تراکئی نے ان ہسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے ، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی مراعات کے لئے پنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں اب انتظامیہ کو چاہےئے کہ وہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہمہ وقت موجودگی اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپنی زمہ داریاں نبھائیں اور اب حکومت اس سلسلے میں کسی بھی قسم کو کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کریگی۔صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں شروع کئے جانے والے ادار ہ جاتی نجی پریکٹس کو صوبائی حکومت کی طرف سے عوام، حکومت ، ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے بہتر مفاد کا ایک اقدام قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ادارہ جاتی پریکٹس کی فیس کو مارکیٹ کے مقابلے میں کم سے کم مقرر کیا جائے۔