لائر دیر وادی تالاش کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنا یا جائیگا:امیرمقام

لائر دیر وادی تالاش کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنا یا ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف والوں کی تبدیلی جعلی ثابت ہوئی،محض سرخی پوڈرتھی جوہلی ہواسے اترگئی،خیبرپختونخواکے عوام نوازشریف کی قیادت میں حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے عوام جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسروں پرتنقیدسے پہلے اپنے آپ کوعوام کی عدالت میں پیش کرنابھی سیاست اورجمہوریت کاحصہ ہے،حلقہ این اے فورکے عوام نے ہمیشہ بے لوث محبت کااظہار کیاہے،انشاء اللہ کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گا،حلقہ این اے فورمیں مینڈیٹ کے بغیراتنے ترقیاتی منصوبے پاتیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جتنے انکے منتخب قومی وصوبائی نمائندگان نے نہیں نہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ سیاست کامقصدخدمت سمجھتے ہیں اورایک جذبے سے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں،انشاء اللہ اسی ایجنڈے پرتاحیات قائم رہیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے فورپشاورمیں ٹاؤن فورکے ناظم ہارون صفت کی رہائشگاہ اوربعدازاں مسلم لیگی رہنما رئیس خان اچرکی رہائشگاہ پرمسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ حلقہ این اے فورکے عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے ہیں،منتخب نمائندوں کی موجودگی کے باوجوداس حلقے کیساتھ سوتیلی ماہ جیساسلوک کیاگیامگرحلقے کے عوام خاطرجمع رکھیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت آنے کے بعدانکے تمام محرومیوں کاازالہ کیاجائیگااورجوکام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالوں میں نہ کرسکی وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)انتہائی قلیل وقت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول