ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سابق سیکرٹری کے کیس میں جنرل منیجر کو 3 مئی کو پیش کرنے کے احکامات

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سابق سیکرٹری کے کیس میں جنرل منیجر کو 3 مئی کو پیش کرنے ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سابق سیکرٹری طارق اعوان کیس میں عدم پیشی پر رفاء اینڈ ذوہیب ایسوسی ایٹس کے جنرل منیجر کو گرفتار کرکے 31مئی کوعدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، نیب کی جانب سے سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ طارق اعوان کے خلاف آمدن کے بر عکس کروڑو ں روپوں کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے جس میں رفاء ایسوسی ایٹس کینٹ کالونی مال روڈ مردان کے جنرل منیجر کو گواہ کے طور پر عدالت طلب کرلیا گیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہا تھا جس پر احتساب جج حافظ نسیم اکبر نے اس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اسے گرفتار کرکے 31مئی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر