منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کو قید وجرمانہ

منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کو قید وجرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور جاوید الرحمن نے منشیات سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اوردو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے استغاثہ کی جانب سے ملزم عالم شیر ساکن رشکئی شبقدر پر الزام ہے کہ وہ 12اکتوبر2013کو گاڑی میں15کلو گرام چرس علاقہ غیر سے سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کو تھانہ چکمنی پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف دفعہ9سی کے تحت مقدمہ درج کردیا تھا ملزم کے خلاف پشاور کے مقامی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت تھا جس میں گزشتہ روز استغاثہ کی جانب سے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد فاضل عدالت نے اسے 25سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر اسے مزید 6مہینے جیل میں رکھنے کے احکامات دے دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر