حویلیاں میں دوسری دفعہ ٹی ایم اے کے کیبنوں میں خوفناک آتشزدگی

حویلیاں میں دوسری دفعہ ٹی ایم اے کے کیبنوں میں خوفناک آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلیاں (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق حویلیاں کپائی روڈ پر لگنے والی خوفناک آگ نے لاکھوں کا مالی نقصان کیا ،آگ نے دس کے قریب سبزی فروٹ اور پکوڑوں کے کھوکھے جلا کر راکھ کر دیے۔ جبکہ قریبی دوکانوں کو بھی نقصان ہوا ۔فائر برگیڈ کی گاڑیاں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاتاہم آگ کی شدت بہت زیادہ تھی ۔آگ پر قابو پانے میں تقریباََ ایک گھنٹہ لگا ۔آگ پر قابو پانے تک دس کے قریب کھوکھے مکمل طور پر جل گئے اور نزدیکی دوکانوں کو بھی نقصان ہوا ۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سلنڈر پائپ کی لیکیج ہے۔ تاہم آتشزدگی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ۔قریبی دوکاندار دوکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے ۔آگ کے شعلے آسمانوں کو چھو رہے تھے۔ایک سال قبل بھی اسی جگہ پر آگ لگی تھی جس سے کافی حد تک نقصان ہوا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ دوکاندار کی غفلت ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ۔