اے این پی ملاکنڈ کا نیشنل یوتھ او کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ نے نیشنل یوتھ آگنائزیشن ملاکنڈ کے حالیہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔حالیہ این وائی یو ملاکنڈ کے انتخابات میں ضلعی ، تحصیل اور یونین کونسلوں تنظیموں کیساتھ مشاورت نہیں کی گئی اس لئے کمیٹی بنا کر تحفظات دور کئے جائیں ۔ پارٹی کے مضبوطی کے لئے مشاورت سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔ جانوں کی قربانیاں دیکر اے این پی کو نقصان سے بچائینگے ۔ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے کارکنوں اور تنظیمی عہدیداروں کاہنگامی اجلاس حجرہ محمد ارشاد خان مہمند بمقام بکرئی بدرگہ منعقد ہوا جسمیں ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند ، تحصیل صدر مسافر خان ، مشتا ق خان آف غنی ڈھیرئی ، سابق ناظم فضل احمد ایڈوکیٹ ، یونین کونسل صدر فہیم شاہ ، سابق اُمیدوار قومی اسمبلی انجینئر بحرکرم خان ، ممبر صوبائی کونسل حاجی محمد حسن ، کفایت اﷲ ، اسلام خالق ، محمد حسین خان اور دیگرکارکنوں و عہدیداروں نے شرکت اور خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اے این پی ایک جمہوری اور اصول پسند پارٹی ہیں جس کے تمام فیصلے کارکنوں اور تنظیموں کیساتھ مشاورت سے کئے جاتے ہیں لیکن این وائی یو ملاکنڈ کے حالیہ انتخابات میں تنظیموں اورسرکردہ کارکنوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس لئے غیر جانبدار کمیٹی بنا کر تحفظات دور کئے جائیں ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز علی خان نے کہا کہ کسی شخص کے غلط فیصلوں کی سزا پارٹی اور کارکنوں کو نہیں ملنی چاہئے اس لئے کارکن مایوسی چھوڑ کر تمام تر توجہ پارٹی کے مضبوطی اور خفہ کارکنوں کو منانے پر دیں تاکہ عام انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دے سکیں ۔انہوں نے این وائی یو کے حالیہ انتخابات پر تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں اے این پی الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کرنے کا اعلان کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں حالیہ طریقہ کار سے اختلاف ہے اور غلط فیصلوں کی حمایت نہیں کرینگے اور پارٹی کے اندر رہتے ہوئے اصلاح کی بھر پور کوششیں کرینگے تاکہ پارٹی کو نقصان سے بچایا جاسکے کیونکہ اے این پی کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دئیے ہیں اور ہم بھی انہی قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اے این پی کو مضبوط اور فعال بنائینگے