12 مئی کو طماش سٹیڈیم پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا عظیم الشان جلسہ منعقدہو گا ،یوسف خان

12 مئی کو طماش سٹیڈیم پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا عظیم الشان جلسہ منعقدہو ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)یوسف خان سورج نے کہا ہے کہ 12 مئی کو طماش سٹیڈیم پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کا عظیم الشان جلسہ منعقدہو گا جس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین میں کیپٹن صفدر‘ امیر مقام‘ خواجہ سعد رفیق‘ پرویز رشیدسمیت صوبائی قائدین اورمسلم لیگ (ن)کے ورکروں سمیت عوام بھرپور شرکت کریں گے ‘ انہوں نے کہا کہ عوام کی جو ق در جوش مسلم لیگ میں شمولیت سے سیاسی پارٹیوں پر خوف طاری ہو رہا ہے‘انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جس سے عوام کو بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم ہورہی ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر