عوام ڈینگی سے بچاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ،اے سی مٹہ

عوام ڈینگی سے بچاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ،اے سی مٹہ

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر مٹہ حضرت علی اور انچارج مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سیلم نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی سے بچاو کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور یہاں پر ڈینگی کی روک تھام اور خاتمے کو یقینی بنائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ ہسپتال میں ڈینگی کی بارے میں منعقد ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان اور دیگر سرکاری افسران اور ڈاکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر ہارون الرشید سید محی الدین اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ملکر ڈینگی کی خلاف بروقت حفاظتی قدامات اٹھائے تو ہم اس مریض کیساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ڈینگی کو قابو کرنے کیلئے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کیساتھ ساتھ اپنے ارد گرد چیزوں پر نظر رکھنا ہوں گی جو ڈینگی پیدا کرنے اور رہنے کیلئے محفوظ مقامات ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں اور محلوں میں کھلے پانی نہ رکھیں اخر میں عوامی اگاہی کیلئے ایک واک بھی کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر