جہالت کیخلاف جنگ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ،ارم عطیہ

جہالت کیخلاف جنگ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ،ارم عطیہ

شیرگڑھ(نامہ نگار) لیبر ایجوکیشن ارگنائزیشن کی جنرل سیکر ٹری ارم عطیہ نے کہا ہے کہ جہالت کے خلاف جنگ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے خواتین کی تعلیم کے بغیر تعلیمی ترقی کا خواب ادھورا ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردارمثالی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز داخلہ مہم کے حوالے سے ایک واک میں کیا جس کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائیزیشن نے شرکت گاہ وومن ریسورس سنٹر کے تعاؤن سے کیا تھا جس میں مردان بھر سے لیبر ایجوکیشن آرگنائیزیشن کے ممبران ،میڈیااور دوسرے معزیزین نے شرکت کی واک بائی پاس روڈ سے شروع ہوئی اور مقام میں جلسے کی شکل اختیار کی شرکاء سے لیبر ایجوکیشن آرگنائیزیشن کے وومن سکل کوارڈنیٹرسلمیٰ وارث نے کہا کہ ترقیافتہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھایا جاتا ہے۔ جس سے ان میں احساس برتری پیدا ہوتی ہے اور وہ خود کفیل ہوتی ہے جس سے ایک خوشحال معاشرہ جنم لیتا ہے۔لیبرایجوکیشن آرگنائیزیشن کی بانی جنرل سیکرٹری ارم عطیہ نے کہا کہ ہمارے تنظیم کے رضاکاروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انسانیت کی فلاح کے لئے کام کسی ڈونر کے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بونیراورنوشہرہ کے بعد اب مردان میں داخلہ مہم کی ابتداء کردی ہے اس سال ہمارا ہدف مردان میں تین سوبچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے اور ایک سو بیس بچوں کو بیگ،کپڑے اور جوتے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردارمثالی ہے آخر میں چئیرمین حسن حساس نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جہالت کے خلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اس مہم میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہوکرپاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر