تیمرگرہ ،درجنوں افراد کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ،درجنوں افراد کی اے این پی میں شمولیت

تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) لویر دیر کے علاقہ رباط ماند یش میں درجنوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پار ٹی میں شامل ،اس حوالے سے اے این پی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مشران ،پارٹی اور منتخب نمایندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،پرو گرام کے مہمان خصوصی ممبر ٖڈسٹر کٹ کونسل انجنئیر مختیار تھے ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے،انجنیر مختیار ،اصف عزیر ،سید عمر باچا و دیگر مقر رین نے کہا کہ گزشتہ 65برس سے پختون قو م کو جعلی نعروں اور وعدوں کے ذریعے دھوکہ دیا جا رہا ہیں،صو بہ کو نا م ،این ایف سی ایوار ڈ ،صو با ئی خود مختاری اے این پی کے کار نامے ہیں اگلے عام انتخابات میں اے این پی واضح قوت بن ر ابھری گی ،علاقہ میں 5ارب سے زاید کے کی لاگت سے قد رتی گیس فراہمی کا کام جاری ہے انہوں جو اے این پی کے مرکزی تر جمان زاہد خان کی کاوشوں سے ممکن ہوا، انجنئیر مختیارنے علاقہ ما ند یش کے لیے قدرتی گیس فراہمی کا اعلان اور اس پر کا م کا باقاعدہ آغاز کیااس موقع پر مختلف جماعتوں سے تعلق ر کھنے والے علاقہ مشران حسین خان ،غلام نبی،اختر رحمٰن ،رحمت گل ،شاکر خان امین زادہ وغیرہ نے خاندانوں سمیت اے این میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پار ٹی قاید ین نے اُ ن کو پارٹی کی ٹو پیاں پہنا ئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر