پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے،ممتاز جکھرانی

پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے،ممتاز جکھرانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے محکمہ بہبو د آبا دی سندھ میر ممتا ز حسین جکھرا نی نے کہا ہے کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کی سیا ست کا مقصد غریب عوام کی فلا ح و بہبو د اور بحا لی ہے ہما ری سیا ست کا دائرہ ہمیشہ عوام کی خدمت اور انکی پریشا نیو ں اور تکا لیف کو دو ر کر نے کے گر د گھومتا ہے آج مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے قا ئد شہید ذوالفقا ر علی بھٹو کے مشن غریب اور ضرورت مند عوام میں رو ٹی کپڑا اور مکا ن کی فرا ہمی اور شہید را نی بینظیربھٹو کا عزم خواتین کو با اختیار بنانے کا عزم میرے ہا تھ سے پورا ہوا میں اپنے پا ر ٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زردا ر ی کا شکر گزا ر ہو ں کہ انہو ں نے مجھ پر بھرو سہ کر تے ہو ئے مجھے یہ ذمہ دا ر ی اور یہ منصب سو نپا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ بہبو د آبا دی کی جانب سے منعقد ہ اورئینٹیشن سیمینا ر اور فو تگی کو ٹہ پر بھر تی کئے جا نے والے ملازمین اور نئے بھر تی کئے جا نیوالے ڈاکٹر ز میں تقرری نا مے کی تقسیم کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ بڑ ھتی آبا دی ملک میں معاشی اور سماجی مشکلات اور مسائل کی جڑ ہے لو گ محکمہ بہبو د آبا دی کی جا نب سے مہیا کر دہ سہو لیا ت اور مشورو ں سے فائدہ اُٹھائیں تا کہ ملک سے غربت اور بے رو زگا ر ی جیسے بڑ ے مسائل کا ازا لہ کیا جا سکے ۔صوبا ئی وزیر نے نئے بھرتی ہو نے والے ڈاکٹر ز پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ صو بہ سندھ کہ دیہی علا قو ں کے عوام کو آپ لو گو ں کی خدمت اور خیا ل کی زیا دہ ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ آپ سب محنت اور لگن کے ساتھ اپنی خدما ت سر انجا م دیں گے اور اس نظا م میں جلد ایک مثبت تبدیلی لیکر آئیں گے آپ لو گو ں کی کا ر کردگی کی مسلسل نگرا نی کی جا ئے گی اور اچھی خدما ت سر انجا م دینے والے ڈاکٹرز کی حو صلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں انعام بھی دیا جا ئیگا ۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ بہبو د آبا دی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت 56ڈاکٹرز بھر تی کئے گئے جن میں 53خواتین اور 3مر د شا مل ہیں جبکہ فو تگی کو ٹہ کے تحت دو را ن ملازمت انتقا ل کر جا نے والے 50مر حو م ملا زمین کے بچوں کو بھی تقریب میں تقرر نا مے دیئے گئے ۔اس مو قع پر سیکریٹری محکمہ بہبو د آبا دی لئیق احمد ،ڈی جی محکمہ بہبو د آبا دی علی نواز شہا نی ،اشفا ق علی ،طا لب لا شا ری ،ڈاکٹر عظمت اور دیگر نے شر کت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر