تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 24مئی کو سکھر پہنچیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 24مئی کو سکھر پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کور کمیٹی کا ایک اجلاس صوبائی صدرو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں انصاف ہاؤس کراچی میں منعقد ہو ا ۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے ممبران حلیم عادل شیخ، افتخار سومرو، آغا ارسلان، دیوان سچل، قادری بھائی ، حاجی شفقت انڑ، فردوس شمیم نقوی اور دوسرے ممبران نے شرکت کی۔ کورو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 24مئی کو سکھر ایئرپورٹ پر پہنچیں گے اور کندھ کوٹ میں شام5بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکھر ایئرپورٹ سے لے کر کندھ کوٹ تک پارٹی کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کور کمیٹی کے ممبر صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ13مئی کو جلسہ گاہ کا معائنہ کرے گی اور مختلف برادریوں ، سول سوسائٹی ، چیمبر آف کامرس سے ملاقات کر کے انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گے اور اسی دن جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع کشمور کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور کندھ کوٹ کا جلسہ ثابت کرے گا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں مکمل طور پر متحرک ہوچکی ہے اور آنے والے 2018کے انتخابات میں کامیاب ہو کر ثابت کرے گی کہ سندھ اب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر