ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس ،محکمہ زراعت کا ریکا ر ڈ قبضے میں لے لیاگیا

ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس ،محکمہ زراعت کا ریکا ر ڈ قبضے میں لے لیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ سندھ نے محکمہ زرا عت میں کی جا نے والی بڑ ی کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے محکمہ کا تما م ریکا ر ڈ قبضے میں لے لیا ہے تا کہ اس کیس سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کئے جا سکیں ۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے انوسٹی گیشن آفیسر نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کامیاب کارروائی کرکے ایف آئی آر نمبر29/2017میں نامزد ملزمان عامر اور احسان کو گرفتار کرلیا تھاجوکہ ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کرپشن کیس سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کرنے میں مصروف تھے واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کیس میں نامز د ملزم شہزاد ریاض سی ای او میسرز شہزاد ٹریڈ لنک اور محکمہ زراعت کے 3 اہلکاروں کو ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا ، جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان عامر اور احسان ثبوت مٹاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے ہیں، جو کہ اپنے 6 ساتھیوں بشمول زین اور فضل کو بچانے کی مجرمانہ کوشش کررہے تھے، ملزمان کیس سے متعلق کمپیوٹر اورسی ڈیز میں بھی گڑ بڑ کررہے تھے جن کو قانون کے مطابق قبضے میں لے لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کیس کے دو اہم ملزمان عامر اور احسان کو حراست میں لیکر باقی چھ ملزمان کو تحقیقات میں شامل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔ علا وہ ازیں متعلقہ کیس نمبر 29/2017کے تفتیشی افسر نے ڈیفنس کے رہا ئشی علا قہ میں چھا پہ ما ر کر دو افرا د کو گرفتا ر کر لیا تھا جو کہ کیس شواہد کو ضا ئع کر نے میں مصرو ف تھے گر فتا رملزما ن اپنے شریک سا تھی مزید چھ افرا د جن میں زین اور فضل شا مل ہیں کو بچا نے کی کو شش کر رہے تھے ۔واضح رہے کہ مذکو رہ ملزما ن شواہد اور ریکا ر ڈ پر مبنی کمپیو ٹر اور ڈسک کو ضا ئع کر نے میں مصرو ف تھے گرفتا ر کئے مر کزی ملزما ن عامر اور احسان سے مزید تفتیش اور تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر