کراچی ٹریفک پولیس نے چالان کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی ٹریفک پولیس نے چالان کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے چلان کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،رواں سال ٹریفک پولیس کراچی نے 9لاکھ ایک ہزار387 چالان کیے۔ذرائع کے مطابق ایک منٹ میں 5،ایک گھنٹے میں300 چالان کئے گئے۔چالان کی مد میں 21 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار روپے قومی خزانے جمع ہوئے۔شہرمیں سب سے زیادہ چالان ہیلمٹ مہم کی مد میں کیے گئے۔ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 لاکھ 26 ہزار 8 سو شہریوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ 34 ہزار روپے کا جرمانہ ہوا۔سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 19 ہزار 1 سو 40 چالان کر کے 95 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر