رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے فاروق ستار کا اظہار تعزیت

رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے فاروق ستار کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاورق ستار نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کے بھائی رئیس احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم (پاکستان ) کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ دریں اثناء سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے محترمہ رعنا انصار کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج وغم کااظہار کیا ہے