چینی صوبے زن جیانگ میں5.5 شدت کازلزلہ،8 افراد ہلاک،11 زخمی

چینی صوبے زن جیانگ میں5.5 شدت کازلزلہ،8 افراد ہلاک،11 زخمی
چینی صوبے زن جیانگ میں5.5 شدت کازلزلہ،8 افراد ہلاک،11 زخمی

  


بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے صوبے زن جیانگ میں زلزلہ آنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح صوبے زن جیانگ میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ان میں دراڑیں پڑگئیں۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

زلزلے کے باعث عمارتیں گر گئیں اور ان کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی