ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا،پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں

ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا،پاکستان کی سب سے مہنگی ...
ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا،پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا ہے اور اب وہ پاکستانی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں جو کہ ڈرامے کی فی قسط تین لاکھ روپے وصول کریں گے۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بالی ووڈ فلم ’رئیس ‘ میں کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان نے اپنے معاوضے میں اضافہ کرکے ہدایتکاروں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔2006 ءمیں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ نے اپنی پہلی لالی ووڈ فلم ’بول‘ 2011 ءمیں کی اور اسی فلم پر انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا اور اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں سے سے دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ماہرہ خان نے ڈرامہ سریل ’ہمسفر‘ اور صدقے تمہارے ‘ سے کافی شہرت پائی اور اب اداکارہ نے متعدد پاکستانی فلمیں سائن کی ہیں جن کی شوٹنگ جاری ہے۔

مزید : تفریح