ڈان لیکس معاملہ: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

ڈان لیکس معاملہ: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی
ڈان لیکس معاملہ: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس پر حکومت اور شریف فیملی کو اڑے ہاتھوں لینے والی پاکستان تحریک انصاف نے ڈان لیکس معاملہ حل ہونے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں ۔”معاملہ کیسے نمٹایا گیا قوم جاننا چاہتی ہے“۔

تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ کس نے کیا نقصان پہنچایا اور اس کیخلاف کیا کارروائی ہوئی ۔تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا تعین ضرور ی ہے ۔

ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا

یاد رہے ڈان لیکس پر وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے رپورٹ کو مکمل قرار دیتے ہوئے اپنا ٹویٹ بھی واپس لیا گیا تھا تاہم سول اور عسکری اداروں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کے بعد اپوزیشن کی تنقید جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے مطالبہکیا ہے کہ ٹویٹ کرنے پر ڈی جی آئی ایس پر آئی میجر جنرل آصف غفور کو مستعفی ہونا چاہیے۔

مزید : قومی /اہم خبریں