ڈان لیکس میں ڈیڈ لاک کیا تھا،مسئلہ کیسے حل ہوا،قوم کو بتایا جائے:خورشید شا ہ نے مطالبہ کردیا

ڈان لیکس میں ڈیڈ لاک کیا تھا،مسئلہ کیسے حل ہوا،قوم کو بتایا جائے:خورشید شا ہ ...
ڈان لیکس میں ڈیڈ لاک کیا تھا،مسئلہ کیسے حل ہوا،قوم کو بتایا جائے:خورشید شا ہ نے مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈان لیکس میں ڈیڈ لاک کیا تھااور اس مسئلے کو کیسے حل کیا گیا اس بارے قوم کو بتایا جائے۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شا ہ نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ کیا مسئلہ تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا،مسئلے میں کون رکاوٹ تھا اور یہ مسئلہ حل کیسے ہوا کیونکہ یہ ملک کی سکیورٹی اور اداروں کا مسئلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے میڈیا سینٹر میں ساری باتیں سنی جاتی تھیں، ڈان لیکس کے معاملے میں اصل ذمے دار وزیراعظم ہاﺅس میں ہی تھا اور گورنرسندھ میڈیا پر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس سنے جاتے تھے۔

سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہمسائیہ ممالک خصوصاً بھارت پاک فوج کو متنازع بنانا چاہتا ہے،ہم نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے اورپی پی اداروں کی جگ نہیں چاہتی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے رات ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جے آئی ٹی پر بات چیف کی گئی جس میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی صاف ستھری ہے،قطری خط کو بھی سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے مسترد کیا ہے، اب دیکھتے ہیں پاناما پر کیا حشر ہوتا ہے اور ثابت ہوچکا ہے کہ منی ٹریل نظر نہیں آتی۔

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے عریاں فوٹو شوٹ نے سنی لیون کو بھی مات دے دی،ایسی تصویریں منظر عام پر آ گئیں کہ بالی ووڈ میں سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

مزید : قومی /اہم خبریں