بلیو ایریا فائرنگ کیس،سکندر کو 17 سال قید ،اہلیہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

بلیو ایریا فائرنگ کیس،سکندر کو 17 سال قید ،اہلیہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ...
بلیو ایریا فائرنگ کیس،سکندر کو 17 سال قید ،اہلیہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلیو ایریا فائرنگ کیس میں سکندر کو 17سال قید کی سز ا سنا دی گئی ہے جبکہ مجرم کی اہلیہ کو بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے اور کئی گھنٹے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے مجرم سکندر کو انسداد دہشتگرد ی کی خصوصی  عدالت نے17 سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ مجرم کی اہلیہ کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

انسداد  دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس نے فیصلہ سناتے ہوئے  مجرم سکندر کو 11 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

سکندر پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 سال جبکہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے جرم میں 7 سال اور مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یادر ہے کہ مجرم سکندر نے اسلام آباد کے پوش ایریا بلیو ایریا میں کئی گھنٹے کھلے عام فائرنگ کی تھی جبکہ اس نے اپنی بیوی کو بطور ڈھال استعمال کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں کچھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے تھے۔

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے عریاں فوٹو شوٹ نے سنی لیون کو بھی مات دے دی،ایسی تصویریں منظر عام پر آ گئیں کہ بالی ووڈ میں سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

مزید : قومی