حکومت پنجاب کا شمالی وزیرستان میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا شمالی وزیرستان میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ
 حکومت پنجاب کا شمالی وزیرستان میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے شمالی وزیرستان میں دانش سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری بھی دے دی ہے تاہم اعلان اگلے بجٹ کے موقع پر کیا جائے گا۔  محکمہ سکولز کے مطابق دانش سکول قائم کرنے کے بعد اس کے چلانے پر اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی یا وفاقی حکومت دے گی اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گورنر خیبرپی کے اقبال ظفر جھگڑا نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران ان کو درخواست کی تھی کہ پنجاب حکومت اپنے خرچہ پر شمالی وزیر ستان میں دانش سکول بنائے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر خیبرپی کے اقبال ظفر جھگڑا کو یقین دہانی کروائی تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب نے اب ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں نارتھ وزیر ستان میں دانش سکول بنانے کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دانش سکول اتھارٹی کی ایک ٹیم جلد ہی فاٹا کا دورہ کرے گی جس میں وہ گورنر خیبرپی کے سے بات چیت کرکے سرکاری زمین پر بلڈنگ بنانے کے لئے فنڈز کا تخمینہ لگائے گی تاہم دانش سکول جو پنجاب میں شروع کئے گئے ہیں ان پر ہر سال بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں تاہم نارتھ وزیر ستان میں دانش سکول میں بچوں کو یہ سہولیات میسر ہونگی۔ اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ان کو صرف دانش سکول بنانے کے احکاما ت دئیے گئے ہیں۔ سکول بنانے کے بعد پنجاب حکومت اس کو ان کے حوالے کر دے گی۔ واضح رہے کہ فاٹا ریفارمز کے تحت تین فیصد وفاقی محاصل سے فنڈز فاٹا کو دینے کی سفارشات پر عمل درآمد روکا ہوا ہے تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے دانش سکول بنانے کے فیصلہ پر محکمہ تعلیم کے بعض سینیئر افسران کی طرف سے اختلاف رائے آیا ہے کہ صوبے میں دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں میں ہزاروں بچے داخلہ سے محروم ہیں ایسے میں دیگر صوبوں اور علاقوں میں پنجاب کے فنڈز سے سکولز بنانے کے لئے فنڈز جاری کرنے کی سمجھ نہیں آئی ہے۔

مزید :

قومی -