دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کی ’چھٹکی‘ تو آپ کو ضرور یاد ہو گی، یہ اب کیسی نظر آتی ہے اور سوناکشی سنہا کیساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ نئی تصاویر اور تفصیلات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کی ’چھٹکی‘ تو آپ کو ضرور یاد ہو گی، یہ اب کیسی ...
دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کی ’چھٹکی‘ تو آپ کو ضرور یاد ہو گی، یہ اب کیسی نظر آتی ہے اور سوناکشی سنہا کیساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ نئی تصاویر اور تفصیلات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کو آج بھی دیکھا جائے تو اتنا ہی لطف آتا ہے جتنا کئی سال قبل آتا تھا اور اگر اسے شاہ رخ خان اور کاجول کے کیرئیر کی سب سے یادگار فلم کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔

بھارتی اداکارہ پوجا روپاریل نے اس فلم میں کاجول کی بہن راجیشوری عرف ”چھٹکی“ کا کردار ادا کیا تھا۔ پوجا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1993ءمیں جیکی شروف کی فلم ”لارڈ انکل“ سے کیا اور اب اس کی نئی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں پوجا کا بدلا ہوا روپ دیکھ کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی ”دبنگ گرل“ سوناکشی سنہاءکی کزن ہیں۔


پوجا کو ”پیروڈی نائٹس ود کپل“ شو میں اس فلم کی دگر کاسٹ یعنی کاجول، شاہ رخ خان، انوپم کھیر، فریدہ جلال اور مندیرہ بیدی کیساتھ دیکھا گیا تھا۔ پوجا نے چند ٹی وی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے، پوجا کی ایک بہن بھی ہے جس کا نا م”بھاونا“ ہے اور سوناکشی سنہا ان کی کزن ہے۔

مزید :

تفریح -