گنگولی نے خودکشی کر لی

گنگولی نے خودکشی کر لی
گنگولی نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پولیس اہلکار نے اپنی ہی پستول کن پٹی پر تان کر خودکشی کر لی ۔

”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق 45سالہ بھارتی پولیس اہلکارکوشال گنگولی نے سرکاری پستول ملنے کے 10منٹ بعد ہی اسے کن پٹی پر تان کر خودکشی کر لی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوشال گنگولی کو شب برات کے اجتماعات کی نگرانی کیلئے مال خانے سے سرکاری پستول فراہم کی گئی تھی کہ دس منٹ بعد ہی اس نے خودکشی کر لی ۔گنگولی ضلعی تحقیقاتی یونٹ میں تعینات تھا جہاں اس کی ڈیڑھ ماہ قبل ہی ٹرانسفر کی گئی تھی ۔

ماہرہ خان نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا

حکام کے مطابق گنگولی کی خودکشی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جبکہ س کی جیب سے کوئی تحریر بھی نہیں ملی جس سے واقعے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا سکتا تاہم ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ وہ بطور انویسٹی گیٹر اپنی خراب کارکردگی اور افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے شدید پریشان تھا ۔ اس کے علاوہ کوشال گنگولی کا ساپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا تھا ۔

کلبوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعتکب ہو گی ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ گنگولی کو شب برات کے اجتماعات کی نگرانی کیلئے پستول جاری کیا گیا تھا تاہم اس کے 10منٹ بعد ہی اس نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کیا اور پھر گولی مار لی جو آر پار ہو گئی ۔