اداکارہ سری دیوی نے ”باہو بلی“ میں منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پرکام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی

اداکارہ سری دیوی نے ”باہو بلی“ میں منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پرکام کرنے کی ...
اداکارہ سری دیوی نے ”باہو بلی“ میں منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پرکام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی

  


ممبئی(این این آئی) آج کل ہر کسی کی زبان پر فلم ”باہوبلی “کا نام ہے جو اب تک کی سب سے مہنگی ترین بھارتی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی قرار پائی ہے۔ بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کو اس کامیاب فلم میں ایک نہایت اہم کردار کی آفر دی گئی تھی ‘سری دیوی نے منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر فلم کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

’ میری بیوی کی موت ہوئی تو میں 6 روز تک اس کی لاش کے ساتھ لیٹا رہا اور یہ کام ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ‘

فلم باہوبلی میں ویسے تو ہر کردار ہی کافی اہم ہے تاہم باہو بلی کے علاوہ ایک ایسا کردار بھی ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ یہ کردار مہارانی شوگامی دیوی کا ہے جو فلم میں باہوبلی کی سوتیلی والدہ ہوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجامائولی نے اس کردار کے لیے سری دیوی کا انتخاب کیا تھا تاہم اداکارہ نے فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

سری دیوی کی انکار کرنے کی وجہ فلم کی کہانی، ان کا کردار یا کاسٹ نہیں بلکہ اداکاری کے عوض ملنے والا معاوضہ تھا۔ اداکارہ نے اس کردار کے لیے ہدایت کار سے 5 کروڑ ہندوستانی روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس کردار کے لیے اتنا بجٹ نہ ہونے پر انہوں نے فلم کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

آدمی نے ہوٹل میں کمرہ بُک کروا کر انٹرنیٹ سے نوجوان جسم فروش لڑکی بُلالی ، چند منٹ بعد کمرے کی گھنٹی بجی، دروازہ کھلا تو ساتھ ہی زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا، وہ لڑکی دراصل کون تھی؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا کہ۔۔۔

مزید : تفریح